• Home
  • Blog
  • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب
Image

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب

ایبٹ آباد : پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ، جس میں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ، جنرل سید عامر رضا نے کیڈٹس میں اعزازات اور تمغے تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں مختلف تربیتی کورسز مکمل کرنے والے کیڈٹس نے شاندار اور لہو گرما دینے والی پریڈ میں حصہ لیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ، جنرل سید عامر رضا تھے، جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی وصول کی۔

تربیت مکمل کرنے کے بعد 154ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹس نے عملی زندگی میں قدم رکھ دیا ہے۔

اس کے علاوہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 39ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 73ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 28ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں دوست ممالک جیسے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔
مہمانِ خصوصی جنرل سید عامر رضا نے دورانِ تربیت نمایاں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں اعزازات اور جوائز تقسیم کیے۔

تقریب میں کیڈٹس کے والدین، مختلف ممالک کے سفرا اور اعلیٰ ملٹری افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامررضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی افواج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور سرحد پار سے دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جنرل سید عامر رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔۔کوئی بھی جارحیت کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top