• Home
  • Blog
  • ٹرمپ کی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا عہدہ سنبھالنے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں برطرف
Image

ٹرمپ کی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا عہدہ سنبھالنے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں برطرف

ٹرمپ کی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا عہدہ سنبھالنے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں برطرف

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیٹی زکریا کو عہدہ سنبھالنے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے دو عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ کیٹی زکریا اب پریس سیکرٹری کی ذمہ داریاں انجام نہیں دے رہی ہیں۔

کیٹی زکریا نے پیر کو عہدے کا چارج سنبھالا تھا، جبکہ منگل کو وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی نیوز بریفنگ دی۔ تاہم ابتدا ہی سے انہیں اپنی قانونی قابلیت، پریس بریفنگز اور میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں کارکردگی کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تنازع اس وقت شروع ہوا جب پہلی پریس بریفنگ کے دوران وہ متعدد بار گفتگو میں اٹکیں اور صحافیوں کے سوالات کے تسلی بخش جوابات نہ دے سکیں۔ اسی دوران ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے امریکا کی کس ریاست میں وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے بار کا امتحان پاس کیا ہے، جس پر ان کا جواب بھی تنقید کا باعث بنا۔

امریکی میڈیا کی تحقیقات کے مطابق کیٹی زکریا نے 2011 میں پیپرڈائن یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی، تاہم امریکا کی 50 ریاستوں یا ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں کسی بھی بار ایسوسی ایشن کے ریکارڈ میں ان کا نام بطور وکیل درج نہیں تھا۔

تنقید میں اضافے کے بعد کیٹی زکریا نے اعتراف کیا کہ وہ پہلی کوشش میں بار کا امتحان پاس نہیں کرسکی تھیں اور انہوں نے دوبارہ امتحان بھی نہیں دیا۔

مزید برآں، اپنی پہلی پریس بریفنگ کے دوران وہ اپنے شوہر کا ذکر کرتے ہوئے غلطی سے انہیں ’’میرے صدر‘‘ کہہ گئیں، جس پر انہیں مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تنازع کے بعد صدر ٹرمپ نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے زکریا کو عہدے پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا تھا، کیونکہ ابتدائی دنوں میں ہی انہیں میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس اور کیٹی زکریا کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، امریکی تیل اگست کے بعد پہلی بار 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، امریکی تیل اگست کے بعد پہلی بار 80…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

واٹس ایپ سکیورٹی میں خطرناک خامیوں کی نشاندہی پر ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: واٹس ایپ میں سکیورٹی کی خطرناک خامیوں کی نشاندہی پر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے…

ByByMomina Fatima Nov 24, 2026

سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر آل سعود انتقال کر گئے

ریاض: سعودی عرب کے شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔ ایوانِ…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

سندھ حکومت کا 5 پی ایس پی افسران کو بلوچستان نہ بھیجنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے 5 پی ایس پی افسران کو بلوچستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع…

ByByMomina Fatima Nov 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top