اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد کے بیٹے کی گاڑی سے سگنل پر کھڑی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد کے دامن کوہ سگنل پر سرکاری گاڑی نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکرماری۔
پولیس نے بتایا کہ ایم این اے خرم شہزاد نواز کا بیٹا مبینہ طور پر سرکاری گاڑی چلارہا تھا،خرم شہزاد نواز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین بھی ہیں۔














