لاہور: پنجاب میں دیہی فارمرز نے ایک سال میں 4 لاکھ مویشی تیار کر لیے ہیں، جن سے ان کو اربوں روپے کا منافع ہوا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے ہر فارمرز کو فی مویشی27 ہزارروپے منافع ہوا ہے، 8 ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ نوٹیفائڈ ہو چکے ہیں جب کہ 7 مزید ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ اس سال بنیں گے۔
ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ بننے سے چین، یورپ اور امریکا کو ایکسپورٹ کی راہ ہموار ہو گئی ہے، اور پنجاب سے اینیمل ایکسپورٹ میں 43 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، لائیو اسٹاک کارڈ کے 1 لاکھ 29 ہزار 581 مویشی برآمد کیے گئے۔
پنجاب میں 5 میٹ پراسسنگ پلانٹ اور 5 ماڈرن سلاٹر ہاؤس قائم ہوں گے، میٹ پیکنگ ہاؤس، کمرشل اور کارپوریٹ فیڈ لاٹ بھی قائم کیے جائیں گے، حکومت پنجاب لائیو اسٹاک ویلیو انہانسمنٹ کے لیے 19 ارب روپے سبسڈی دے گی، میٹ ویلیو چین کے لیے 65 ارب روپے کی پرائیویٹ سرمایہ کاری متوقع ہے۔
پہلی مرتبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ویکسین پروڈکشن یونٹ بھی قائم ہوگا، جس میں 28 ارب روپے کی پرائیویٹ سرمایہ کاری ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور سے 20 ہزار اور بہاولپور سے 24 ہزار 297 مویشی ایکسپورٹ ہوئے، فیصل آباد سے 12 ہزار 529، گوجرانوالہ اور گجرات سے 21 ہزار، ملتان سے 27 ہزار، سرگودھا سے 22 ہزار، ساہیوال سے 2661 مویشی ایکسپورٹ ہوئے۔
لائیو اسٹاک کنکٹ سسٹم کے تحت فیٹننگ فارم اور ایکسپورٹ مذبح سے رابطے قائم کر لیے گئے ہیں، سسٹم کے ذریعے 88 میٹ ایکسپورٹر اور 34 میٹ ٹریڈرز سے براہ راست رابطے کیے گئے ہیں۔
لائیواسٹاک کارڈ سے پنجاب میں دیہی خواتین فارمرز کی تعداد 1107 تک پہنچ گئی، مریم نواز کا کہنا ہے کہ فارمرز کو نیشنل ایکسپورٹر اور انٹرنیشنل ویب سائٹس سے منسلک کرنا چاہتے ہیں، پنجاب کو خطے میں لائیواسٹاک کا حب بنانا ہمارا ہدف ہے۔














