• Home
  • Blog
  • اسرائیل سے ویانا جانے والی آسٹرین ایئرلائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ
Image

اسرائیل سے ویانا جانے والی آسٹرین ایئرلائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ

اسرائیل سے ویانا جانے والی آسٹرین ایئرلائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ

سڈنی: اسرائیلی شہر تل ابیب سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا جانے والی آسٹرین ایئرلائنز کی پرواز کو بم کی اطلاع موصول ہونے کے بعد بلغاریہ کے صوفیہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی۔ طیارے میں اقوامِ متحدہ میں تقریر کے لیے جانے والے نوجوانوں کا ایک وفد بھی سوار تھا۔

اطلاعات کے مطابق دورانِ پرواز عملے کو طیارے میں بم یا کسی مشکوک شے کی موجودگی سے متعلق نامعلوم ذریعے سے اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد ہنگامی حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق طیارہ بلغاریہ کی سرحد کے قریب تقریباً 36 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا کہ اسے رخ موڑ کر صوفیہ ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ لینڈنگ کے بعد سکیورٹی فورسز نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا۔

حفاظتی پروٹوکول کے تحت طیارے، مسافروں اور ان کے سامان کی مکمل تلاشی کا عمل شروع کیا گیا۔ حکام نے تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا۔

اطلاعات کے مطابق رات گئے تک طیارے سے کسی دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی تھی، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری تھیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top