• Home
  • Blog
  • بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کا معاملہ، تین مبینہ ملزمان راجستھان سے گرفتار
Image

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کا معاملہ، تین مبینہ ملزمان راجستھان سے گرفتار

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کا معاملہ، تین مبینہ ملزمان راجستھان سے گرفتار

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کو بھارتی ریاست راجستھان سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ملزمان فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹرین کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں راجستھان کے ایک ریلوے اسٹیشن سے حراست میں لے لیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں سے دو کا تعلق ریاست ہریانہ جبکہ ایک کا تعلق بہار سے ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزمان کے مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے تعلقات بھی بتائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز ممبئی کے علاقے جوہو میں پیش آیا تھا، جب اداکار فٹبال میچ کھیلنے کے بعد وہاں سے روانہ ہو رہے تھے۔

فائرنگ کے واقعے میں ٹائیگر شروف محفوظ رہے، تاہم ان کے ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top