• Home
  • Blog
  • ملک چلانے والوں کو احساس ہو چکا ہے کہ موجودہ نظام مؤثر نہیں رہا، مصطفیٰ کمال
Image

ملک چلانے والوں کو احساس ہو چکا ہے کہ موجودہ نظام مؤثر نہیں رہا، مصطفیٰ کمال

کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ ملک چلانے والوں کو احساس ہو چکا ہے کہ موجودہ نظام مؤثر نہیں رہا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دنیا لائف اسٹائل میڈیسن کی طرف جاچکی لیکن ہمیں بیماری سے پہلے بچاؤ کی جانب جانا ہوگا، صحت کی اصلاح حکومت اکیلے نہیں کرسکتی، نجی شعبہ اور جامعات ساتھ دیں، علاج معالجہ نہیں، احتیاط پر سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آبادی میں مسلسل اضافے سے صحت کا نظام دباؤ کا شکار ہے، اسپتالوں کی تعداد بڑھانا اکیلا حل نہیں، مریضوں کی تعداد کم کرنا ہوگی، ملک کا صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، سالانہ 11 ہزار مائیں دورانِ زچگی جان کی بازی ہار جاتی ہیں  اور  روزانہ 1300 بچوں کی اموات تشویشناک ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ  انتظامی یونٹس اور نظامِ حکمرانی پر ملک میں سنجیدہ مکالمہ جاری ہے، ملک چلانے والوں کو احساس ہو چکا ہے کہ موجودہ نظام مؤثر نہیں رہا۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top