• Home
  • Blog
  • افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہراقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، طارق فضل چوہدری
Image

افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہراقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہےکہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی ہر صورت ختم کریں گے، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہر اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ افغان حکام کی پاکستان کے خلاف الزام تراشی بے بنیاد اور ناقابل قبول ہے،افغانستان پاکستان پر الزامات کے بجائے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، افغانستان اپنے ملک میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرے۔

 طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دراندازی کے ٹھوس شواہد افغان حکام کو فراہم کیے ہیں،  استنبول اور دوحہ مذاکرات میں بھی افغان نمائندوں کو شواہد دیےگئے،مذاکرات کے باوجود افغان عبوری حکومت دراندازی روکنے میں ناکام رہی، پاکستان پر جارحیت مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائےگا، حکومت اور سکیورٹی ادارے دراندازی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اداروں سے عدم تعاون کے باعث خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کی گئی، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں خیبرپختونخوا انتظامیہ کا تعاون حاصل ہے، افغانستان سے ہونے والی دراندازی روکنےکے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top