• Home
  • Blog
  • ٹرائی نیشن سیریز: سری لنکا کیخلاف پاکستان کا بیٹنگ آرڈر ناکام، آدھی سے زائد ٹیم 64 پر آؤٹ
Image

ٹرائی نیشن سیریز: سری لنکا کیخلاف پاکستان کا بیٹنگ آرڈر ناکام، آدھی سے زائد ٹیم 64 پر آؤٹ

تین ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کا ٹاپ بیٹنگ آرڈر لڑکھڑا گیا۔

 میچ سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ٹاپ اور مڈل آرڈر کی مسلسل ناکامی کے بعد پاکستان کی آدھی ٹیم 61 رنز پر  پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے اوپننگ بیٹر فخر زمان بلے کے باہری کنارے سے گیند لگنے کے باعث گیند ہوا میں اٹھی اور وہ کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد معاذ صداقت فرنینڈو کی اندر آتی گیند کو روک نہ سکے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پاکستان ٹیم کو تیسرا نقصان 46 کے مجموعی اسکور پر وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 5 رنز بنا چکے تھے، ان کے بعد سلمان علی آغا 9 رنز اور بابر اعظم 29 رنز بنا کر چلتے بنے۔

انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے شاداب خان اس مرتبہ ناکام ہوگئے اور صرف 2 رنز بنا سکے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکاکوفائنل میں جگہ بنانے کےلیے یہ میچ جیتنا ضروی ہے جبکہ قومی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کےفائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

پاکستان نے سری لنکا کو پہلے میچ میں 37 رنز سے شکست دی جبکہ انگلش ٹیم کے خلاف دونوں میچز میں بالترتیب 87 رنز اور ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی اُدھر سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف 2 وکٹوں سے میچ اپنے نام کیا۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top