• Home
  • Blog
  • بیرسٹر گوہر: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ایمرجنسی اور گورنر راج کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے گی
Image

بیرسٹر گوہر: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ایمرجنسی اور گورنر راج کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے گی

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ایمرجنسی اورگورنر راج رول بیک کرانے کیلئے کردارادا کرے گی۔ 

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس  میں 70 ایم این ایز اور سینیٹرز نے شرکت کی، پارلیمانی پارٹی نے قیادت اور دونوں اپوزیشن لیڈرز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا جب کہ  سہیل آفریدی کے کردار کو بھی سراہا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کی شدید مذمت کی، گورنر راج سے پیدا ہونے والے خلا پر بھی غور ہوا جس کے بعد  سفارشات دونوں اپوزیشن لیڈرز کو بھجوا دی گئی ہیں، منظوری کے بعد سفارشات حتمی ہوں گی، پارلیمانی پارٹی ایمرجنسی اورگورنر راج رول بیک کرانےکے لیےکردارادا کرےگی۔ 

بیرسٹر گوہر  کا کہنا تھاکہ 28 ویں ترمیم ایجنڈے میں شامل تھی نہ اس پربحث ہوئی، 28 ویں ترمیم پر کوئی فیصلہ یا تجویز سامنےنہیں آئی، اس حوالے سے  پارٹی کا مؤقف پہلے سے واضح ہے کہ متنازع قانون سازی سے گریز کیا جائے۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جلد بازی میں قانون سازی سے مزید بحران پیدا ہوسکتا ہے، عوام کی مرضی کے بغیرصوبوں کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے، نئے صوبے بنانے کا فیصلہ عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، صوبوں کے معاملے پر قومی اتفاق رائےضروری ہے۔ 

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top