کراچی: گلستان جوہر موڑ پر رکشے کی کار کو ٹکر لگنے کے بعد کار سوار خاتون مشتعل ہوگئی اور ٹریفک بلاک کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ صبح پیش آیا جہاں رکشے کی ٹکر سے کار کو نقصان پہنچنے پر خاتون طیش میں آگئی اور رکشے سمیت دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
جب کہ واقعے کے مقام پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔














