ماہرین آثار قدیمہ نے آتش فشاں کے پھٹنے سے 2 ہزار سال قبل آتش فشاں پھٹنے سے تباہ ہو جانے والے قدیم رومن شہر پومپئی میں حیران کن طور پر مختلف اشیا کو درست حالت میں دریافت کیا ہے۔
یہ شہر موجودہ اٹلی کے علاقے کمپانیہ کے قریب آباد تھا جو 79 عیسوی میں کوہ ویسوویوس آتش فشاں پھٹنے کے باعث تباہ ہوگیا اور 4 سے 6 میٹر راکھ کے نیچے دفن ہوگیا۔
اب لگ بھگ 2 ہزار سال وہاں کے کھنڈرات سے ماہرین نے وہاں رہنے والوں کی ذاتی اشیا کو نکالا ہے۔
ان میں میک اپ میں مدد فراہم کرنے والے ٹولز، ایک پروفیوم کی بوتل، سکے اور ایک بچے کے گلے کا ہار۔
یہ سب سامان ایک لکڑی کی الماری سے نکالا گیا جو وہاں 79 عیسوی سے حیران کن طور پر محفوظ رہا۔
ان نوادرات سے قدیم رومی شہر کے تباہ ہونے سے قبل کی روزمرہ کی زندگی کی جھلکیاں سامنے آتی ہیں۔
اس الماری کو پومپئی کی گنجان آباد گلیوں میں سے ایک Via dell’Abbondanza کے ایک گھر کے کمرے میں دریافت کیا گیا تھا۔
ان اشیا میں چمٹی، ایک پرفیوم کی شیشے سے بنی بوتل، ایک بخور دان اور ایک کانسی کی لالٹین شامل ہے۔














