• Home
  • Blog
  • برطانیہ کے ویزاکا جھانسہ دے کر 52 لاکھ روپے ہتھیانے والی ملزمہ گرفتار
Image

برطانیہ کے ویزاکا جھانسہ دے کر 52 لاکھ روپے ہتھیانے والی ملزمہ گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے )  نے یو کے ویزا کے نام پر 52 لاکھ روپے ہتھیانے، جعلی آئیلٹس سرٹیفکیٹ اور نکاح نامہ فراہم کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے درج مقدمے پر کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزمہ کو گرفتار  کیا، شکایت کنندہ کے مطابق ملزمہ نے انہیں برطانیہ بھجوانے کا جھانسہ دے کر مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 52
ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزمہ نے شکایت کنندہ کو 10 لاکھ روپے کے عوض جعلی آئیلٹس سرٹیفکیٹ فراہم کیا، بعد ازاں ملزمہ نے شادی کا جھانسہ دے کر یو کے ویزا دلوانے کا وعدہ کیا اور اس سلسلے میں جعلی نکاح رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور ای اسٹامپ پیپر معاہدہ بھی فراہم کیا۔

ایک اور ملزم نے مذکورہ معاہدے میں ضامن کا کردار ادا کیا، جب شکایت کنندہ نے رقم واپس مانگی تو ملزمان نے واپسی سے انکار کرتے ہوئے دھمکیاں دیں۔

 تفتیش کے دوران ملزمہ سے 20 لاکھ روپے کی جزوی ریکوری کر لی گئی ہے جبکہ بقیہ رقم کی ریکوری اور دیگر ملوث افراد کے کردار کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے۔ لاکھ روپے وصول کیے۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top