• Home
  • Blog
  • تنخواہ میں کٹوتی نہیں، جمعہ کی چھٹی بھی: امریکی کمپنی کی آمدنی 3 سال میں 160 فیصد بڑھ گئی
Image

تنخواہ میں کٹوتی نہیں، جمعہ کی چھٹی بھی: امریکی کمپنی کی آمدنی 3 سال میں 160 فیصد بڑھ گئی

عام طور پر کمپنیاں کوشش کرتی ہیں کہ ان کے لیے کام کرنے والے افراد زیادہ سے زیادہ وقت تک اپنے فرائض کو سر انجام دیکر آمدنی میں اضافہ کریں۔

مگر 2022 کے آخر میں ایک امریکی کمپنی کے سربراہ جیک کرٹز ملازمین کی زندگی اور کام کے درمیان بہتر توازن چاہتے تھے اور انہیں ایک عجیب خیال آیا کہ اس وقت کیا ہوگا جب ہر فرد ہر ہفتے صرف 4 دن کام کرے؟

ایک سوشل میڈیا ایجنسی بریک میڈیا (Brick media)کے چیف ایگزیکٹو جیک کرٹز نے سوشل میڈیا پر یورپی کمپنیوں کی جانب سے 4 روزہ دفتری دورانیے کے تجربات کو دیکھا۔

تو جنوری 2023 میں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیمپا میں واقع اس کمپنی نے 90 روز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرتے ہوئے ملازمین کو ہفتے اور اتوار کے ساتھ ساتھ ملازمین کی تنخواہ میں کمی کیے بغیر جمعے کو بھی چھٹی دینا شروع کی۔

اس پراجیکٹ کے فوائد دیکھ کر اس سلسلے کو اپریل 2023 میں مستقل کر دیا گیا۔

اب 3 سال بعد کمپنی کی کارکردگی اور آمدنی میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 3 سال کے دوران مجموعی آمدنی میں 160 فیصد اضافہ ہوا (جس میں 2023 میں 73 فیصد، 2024 میں 39 فیصد اور 2025 میں 8 فیصد اضافہ شامل ہے)۔

جیک کرٹز کا ماننا ہے کہ کمپنی کی آمدنی میں اضافے اور کامیابی کی وجہ ملازمین کو ہر ہفتے 3 چھٹیاں دینا ہے۔

4 روزہ ہفتہ وار شیڈول کی وجہ سے ملازمین کے نوکری چھوڑنے کی شرح میں بھی نمایاں کمی آئی۔

2022 میں جہاں 6 ملازمین نے نوکری چھوڑی تھی، وہیں 2023 میں 2، 2024 میں 2، 2025 میں 3 اور 2026 میں اب تک ایک بھی ملازم نے نوکری نہیں چھوڑی۔

کمپنی کی ٹیم 2022 کے آخر میں 15 ملازمین پر مشتمل تھی جو اب بڑھ کر 25 ہو چکی ہے۔

جیک کرٹز کے مطابق ملازمین پر کام کے اضافی بوجھ کو ڈالنے سے گریز کیا جاتا ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید لوگ بھرتی کیے جاتے ہیں۔

البتہ اب بھی کبھی کبھار ملازمین جمعے یا ویک اینڈز پر کچھ کام کرتے ہیں مگر ان کا دورانیہ چند منٹوں پر مشتمل ہوتا ہے، جس کا اوور ٹائم دیا جاتا ہے۔

اس کمپنی میں ملازمین پیر سے جمعرات تک 9 گھنٹے روزانہ کام کرتے ہیں اور پورے ہفتے کا مجموعی دورانیہ 40 کی بجائے 36 گھنٹے پر مشتمل ہے۔

ان کی تنخواہیں اور دیگر مراعات میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی۔

ملازمین کو ہر ہفتے 4 میں سے 3 دن گھر سے کام کرنے کی اجازت ہے جبکہ ایک دن آفس آنا ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top