• Home
  • Blog
  • چین اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری کے لیے اعلیٰ سطحی رابطہ، وانگ ای اور مارکو روبیو کے درمیان اہم گفتگو
Image

چین اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری کے لیے اعلیٰ سطحی رابطہ، وانگ ای اور مارکو روبیو کے درمیان اہم گفتگو

چین اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری کے لیے اعلیٰ سطحی رابطہ، وانگ ای اور مارکو روبیو کے درمیان اہم گفتگو

بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفون پر اہم گفتگو ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور سربراہانِ مملکت کے درمیان روابط سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئی۔

گفتگو کے دوران چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی سیاسی بیورو کے رکن وانگ ای نے ستمبر میں چینی صدر شی جن پنگ کے کامیاب دورۂ امریکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی سمت دینے اور مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا تھا، جس سے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے واضح تزویراتی رہنمائی ملی۔

وانگ ای کا کہنا تھا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات میں حالیہ استحکام آسانی سے حاصل نہیں ہوا بلکہ یہ دونوں بڑی طاقتوں کے قومی اور مشترکہ مفادات کے مطابق ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کے حوالے سے چین کی پالیسی مستقل اور واضح ہے اور بیجنگ واشنگٹن کے ساتھ رابطوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو اپنے اختلافات اور حساس معاملات کو دانشمندی سے حل کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ 2026ء میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پیک) کے اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس اور جی 20 سربراہی اجلاس کے انعقاد کے دوران بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہیے۔

وانگ ای نے مزید کہا کہ چین اور امریکہ کو تزویراتی استحکام پر مبنی تعمیری تعلقات کے مشترکہ ہدف کو عملی نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنا ہوں گی۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top