امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو قبرستان میں بے ادبی پر محافظ کی سرزنش کا سامنا
واشنگٹن: ایران جنگ کے معاملے پر مواخذے کی کارروائی سے بچنے والے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو ایک اور ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا، جہاں ویٹرنز ڈے کی تقریب کے دوران ایک محافظ نے انہیں قبرستان کے آداب یاد دلا دیے۔
رپورٹس کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ اپنی اہلیہ اور عملے کے ہمراہ قبرستان میں ایک قبر کے سامنے بنی سیڑھیوں پر تصاویر بنوا رہے تھے۔ تصویر بنوانے کے بعد وہاں موجود افراد کے قہقہے بلند ہوئے تو ایک محافظ اہلکار نے بلند آواز میں ہدایت دی کہ قبرستان میں موجود تمام افراد خاموشی اور احترام کا مظاہرہ کریں۔
محافظ کی اس سرزنش کے بعد امریکی وزیر دفاع کو تقریب کے دوران غیر متوقع شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ پیٹ ہیگسیتھ کو ایران جنگ کے معاملے پر مواخذے کی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، تاہم وہ اس کارروائی سے بچنے میں کامیاب رہے۔














