• Home
  • Blog
  • چاغی میں 8 مقامات پر تانبے اور سونے کے معدنی ذخائر کے شواہد دریافت
Image

چاغی میں 8 مقامات پر تانبے اور سونے کے معدنی ذخائر کے شواہد دریافت

بلوچستان کے ضلع چاغی میں 8 مقامات پر تانبے اور سونے کے معدنی ذخائر کے شواہد دریافت ہوئے ہیں۔

این آر ایل کے چیئرمین محمد علی ٹبہ نے پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ این آر ایل نے ضلع چاغی میں کم از کم 8 مقامات پر تانبے اور سونے کے معدنی ذخائر کے شواہد دریافت کیے ہیں۔ 

اس سلسلے میں نجی کمپنی کی جانب سے تانبے اور سونے کے ذخائرکی موجودگی پر رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق کمپنی کی جانب سے اب تک تقریباً 25 ہزار میٹر ڈرلنگ کے دوران حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں، ایک مقام پر 295 میٹر تک مسلسل تانبے اور سونے کے ذخائر ملے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 295 میٹر کی ڈرلنگ میں تانبےکی مقدار 0.43 فیصد اورسونےکی مقدار 0.13 گرام فی ٹن ریکارڈ کی گئی جب کہ 132 میٹر کے حصے میں تانبے کی مقدار 0.83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی بلوچستان میں معدنیات کی تلاش کے لیے 10 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کرےگی۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top