• Home
  • Blog
  • خلیجی ممالک کے جنگی نقصانات کے معاوضے کے مطالبے پر ایران کا سخت ردِعمل، امریکہ کی معاونت کا الزام عائد
Image

خلیجی ممالک کے جنگی نقصانات کے معاوضے کے مطالبے پر ایران کا سخت ردِعمل، امریکہ کی معاونت کا الزام عائد

خلیجی ممالک کے جنگی نقصانات کے معاوضے کے مطالبے پر ایران کا سخت ردِعمل، امریکہ کی معاونت کا الزام عائد

واشنگٹن: خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی جانب سے جنگی نقصانات کا مکمل معاوضہ ادا کرنے کے مطالبے پر ایران نے ردِعمل دیتے ہوئے خلیجی ممالک کو بھی جواب دہ قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نائب سفیر غلام حسین نے جی سی سی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجی ممالک نے ایران پر امریکی حملوں میں واشنگٹن کی معاونت کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی مدد کرنے پر خلیجی ممالک کو بھی جواب دہ ہونا چاہیے اور انہیں ایران پر امریکی حملوں میں سہولت کاری کے حوالے سے وضاحت دینا ہوگی۔

واضح رہے کہ جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے سلامتی کونسل سے خطاب میں الزام عائد کیا تھا کہ ایران نے خلیجی ممالک پر ہزاروں میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن میں ہوائی اڈوں، بندرگاہوں، تیل و گیس کی تنصیبات، بجلی گھروں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

جاسم البدیوی کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک جنگ کا حصہ نہیں تھے بلکہ انہوں نے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، اس لیے ایران کو حملوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top