• Home
  • Blog
  • محمد یوسف اور ثناء میر پی سی بی ہال آف فیم 2025 میں شامل
Image

محمد یوسف اور ثناء میر پی سی بی ہال آف فیم 2025 میں شامل

لاہور: سابق کپتان محمد یوسف اور ثناء میر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہال آف فیم 2025 میں شامل ہوگئیں۔

پی سی بی کے مطابق محمد یوسف اور ثناء میر کو نمایاں خدمات کے اعتراف میں ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی  کا کہنا ہے کہ محمد یوسف کا انتخاب آزادانہ اور شفاف ووٹنگ کے ذریعے  جبکہہ ثناء میرکو آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کی بنیاد پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا ہے، محمد یوسف اور ثناء میر سے قبل پی سی بی ہال آف فیم میں 14 عظیم کھلاڑی شامل تھے۔
محمد یوسف نے 381 انٹرنیشنل میچز میں 17 ہزار 300 رنز بنائے جبکہ 2006 میں ٹیسٹ کرکٹ میں 1788 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا، دوسری جانب ثناء میر نے 226 انٹرنیشنل میچز میں 240 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 2432 رنز بھی بنائے، ثناء میر کی قیادت میں پاکستان نے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں طلائی تمغے جیتے۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی محمد یوسف اورثناء میرکو پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ،محمد یوسف اورثناء میر نے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی، محمد یوسف اورثناء میر نے اپنی کارکردگی سےکرکٹ میں منفرد مقام بنایا۔

یاد رہے کہ اس کے علاوہ  عبدالحفیظ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، ظہیرعباس،  عمران خان، جاوید میانداد،  عبدالقادر،  وسیم اکرم،  وقاریونس ، انضمام الحق، مشتاق محمد، سعید انور، مصباح الحق، یونس خان بھی پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top