• Home
  • Blog
  • آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ
Image

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے دو آئل ٹینکرز کے سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے باعث آگ لگنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ امریکی فوج نے ایرانی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب مبینہ طور پر غیرقانونی بحری راستے سے خفیہ طور پر گزرنے کی کوشش کرنے والے دو آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے بعد دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ پاسداران انقلاب نے بحری ضوابط کی مزید خلاف ورزیوں پر بھی خبردار کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک تجارتی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز کا نام پیسیفک آرچر (Pacific Archer) ہے، جو ایرانی بندرگاہ بندر عباس سے روانہ ہونے کے بعد خلیج عمان میں امریکی کارروائی کا نشانہ بنا۔

امریکی فوج کے مطابق جنگی طیاروں نے جہاز پر حملہ کرکے اسے ناکارہ بنا دیا، تاہم اس پر موجود عملہ محفوظ رہا۔

خطے میں بحری سرگرمیوں، تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت اور آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل کے حوالے سے صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔ دونوں جانب سے سامنے آنے والے دعوؤں کے آزادانہ طور پر مکمل تصدیق ہونا باقی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بہاولنگر پولیس نے پانچ سال سے لاپتا ماں، بیٹی اور نواسی کو تلاش کرلیا، 2021 سے گھر سے غائب تھیں

بہاولنگر: پولیس نے ایک ہی خاندان کی تین خواتین کو پانچ سال بعد تلاش کرلیا، جن میں ایک…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top