بہاولپور: چولستان کے صحرائی علاقے میں دو روزہ ہاکڑا اسکائی لینٹرنز فیسٹیول
(Hakra Sky Lanterns Festival) کے پانچویں سیزن کا آغاز آج 28 نومبر سے ہوگا، جو 29 نومبر تک جاری رہے گا۔
فیسٹیول کے دوران شرکا کے لیے لائیو میوزک، الاؤ اور مختلف تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ تقریب کا سب سے نمایاں حصہ آسمان پر روشن اسکائی لینٹرنز چھوڑنے کا مظاہرہ ہوگا، جس سے صحرائی فضا رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھے گی۔
دو روزہ اس میلے کا مقصد چولستان کے منفرد صحرائی ماحول میں تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور مقامی و دیگر علاقوں سے آنے والے افراد کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرنا ہے۔
فیسٹیول کے دوران موسیقی کی محفلیں، الاؤ کے گرد اجتماعات اور آسمان پر روشن قمقمے چھوڑنے کی سرگرمیاں شرکا کی دلچسپی کا مرکز ہوں گی۔ یہ تقریب 29 نومبر کو اختتام پذیر ہوگی۔














