آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے باعث 3 آئل ٹینکروں میں آگ بھڑک اٹھی
تہران: ایران کی بحریہ اور پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3 آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔
24 نیوز کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 2 آئل ٹینکرز نے اپنے ریڈار اور لوکیشن سسٹم بند کر رکھے تھے اور غیر مجاز راستے سے خفیہ طور پر آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران دونوں ٹینکرز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دھماکے ہوئے اور ان میں آگ بھڑک اٹھی۔
ایران کی باقاعدہ بحریہ نے ایک الگ بیان میں کہا کہ ایک اور آئل ٹینکر بھی بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔ یہ ٹینکر آبنائے ہرمز کے مشرق میں واقع غیر محفوظ اور ممنوعہ علاقے سے گزر رہا تھا، جبکہ اس کے ٹریکنگ اور شناختی نظام بند تھے۔
بیان کے مطابق بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی، جس کے باعث اسے اپنا سفر روکنے پر مجبور ہونا پڑا۔














