تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر زیرِ سمندر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں پر دھماکے ہوئے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق دونوں آئل ٹینکر امریکی طیاروں کی نگرانی میں آبنائے ہرمز سے جنوب کی جانب گزر رہے تھے۔
ایرانی فورس نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی ہدایات نظرانداز کرنے والے تیل بردار جہازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بیان میں ان اقدامات کو امریکی ناکابندی اور ایرانی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کا جواب قرار دیا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے مزید دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو روز کے دوران آبنائے ہرمز میں مجموعی طور پر چھ آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا چکے ہیں۔














