تہران: ایرانی فوج کے مطابق آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے بعد ان میں آگ بھڑک اٹھی۔
ایرانی افواج کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹینکرز غیر مجاز راستے سے گزر رہے تھے اور انہوں نے اپنا نیوی گیشن نظام بھی بند کر رکھا تھا۔
ایرانی فوج کے مطابق ٹینکرز نے متعدد انتباہات کو بھی نظر انداز کیا، جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔
تاہم واقعے اور ٹینکرز کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔














