• Home
  • Blog
  • احمد پور شرقیہ: دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 28 سالہ نوجوان جاں بحق
Image

احمد پور شرقیہ: دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 28 سالہ نوجوان جاں بحق

احمد پور شرقیہ کے علاقے نوشہرہ جدید میں جانووالہ روڈ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اتوار کے روز کنٹرول روم کو موٹر سائیکلوں میں تصادم کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو ٹیم ایمبولینس سمیت فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ تاہم نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں کی آمد سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت تنویر ولد نامعلوم کے نام سے ہوئی، جو جویا برادری سے تعلق رکھتا تھا اور موضع بستی بندھ والی کا رہائشی تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش موقع پر ہی ورثا کے حوالے کر دی۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top