بہاولپور: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے انسٹی ٹیوٹ آف ایگرو انڈسٹری اینڈ انوائرمنٹ نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے اشتراک سے اسموگ کے خلاف آگاہی اور فضائی آلودگی کے حل کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے مقصد سے مختصر دستاویزی فلموں کا مقابلہ منعقد کیا۔
مقابلے کا عنوان ’’اسموگ کے خلاف ڈیجیٹل ذہانت: صاف مستقبل کے لیے جدید حل‘‘ تھا، جس میں ٹیکنالوجی کی مدد سے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے ممکنہ طریقوں کو اجاگر کیا گیا۔
اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا اور اسموگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے جدید اور تخلیقی سوچ کو فروغ دینا تھا۔














