• Home
  • Blog
  • اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے: رانا ثنااللہ
Image

اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے: رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پالیسی فیصلہ ہے کہ کسی کو احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کو پیغام دیا ہے کہ طاقت کا استعمال کیا گیا تو 9 مئی کے بعد جتنی سہولتیں ملی ہیں، وہ سب ختم کر دی جائیں گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ معطل کرنے کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ یہ بزدل لوگ ہیں، اسی لیے لانگ مارچ اور دھرنوں سے بھاگ رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے تحریک انصاف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو آؤ نا، کرو لانگ مارچ، دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنا پی ٹی آئی کی پالیسی کا حصہ ہے، خیبر پختونخوا حکومت افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کی سہولت کاری کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ٹی ٹی پی کی بی ٹیم اور ٹی ٹی اے کی سی ٹیم ہے۔ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کم اور کالعدم جماعت کے کمانڈر زیادہ لگتے ہیں، غیرقانونی مائننگ سے دہشت گردوں کو فنڈنگ کی جاتی ہے، پھر یہ خود کو سیاسی لوگ کہتے ہیں، کیا یہ سیاسی لوگ ہیں؟

متعلقہ خبریں۔

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے لاحق دہشت گردی کے خطرے کےخاتمے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

فیلڈ مارشل اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، سعودی عرب پر حملوں کے خلاف مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

مکہ مکرمہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان اہم…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی، 750 ملین ڈالر مالیت کی منشیات پکڑی گئی

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں مشکوک ماہی گیر کشتی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 750 ملین ڈالر کی…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

اسکول ٹیچر اور 10 سالہ طالب علم جھیل میں ڈوب کر ہلاک

آئیوا: امریکی ریاست آئیوا میں اسکول ٹرپ کے دوران جھیل میں گرنے سے 24 سالہ ٹیچر اور 10…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top