• Home
  • Blog
  • شوہر سے جھگڑا، خاتون چلتی موٹر سائیکل سے نہر میں کود گئیں
Image

شوہر سے جھگڑا، خاتون چلتی موٹر سائیکل سے نہر میں کود گئیں

ساہیوال: پنجاب کے شہر ساہیوال میں شوہر سے مبینہ جھگڑے پر خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے نہر میں چھلانگ لگا دی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات 12 بجے خاتون شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھی جھگڑا کر رہی تھی، شوہر سے جھگڑتے ہوئے اچانک خاتون نہر اپر باری دوآب میں کود گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق پیچھے موٹر سائیکل پر آنے والے شہریوں نے خاتون کو بچانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگا دی، اور شہریوں کے بروقت اقدام سے خاتون کو زندہ حالت میں نہر سے نکال لیا گیا۔

تاہم ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ذرائع کا دعویٰ: مسئلہ اب لانگ مارچ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے، سہیل آفریدی کی حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد: جیو نیوز کے پروگرام “نیا پاکستان” میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خیبرپختونخوا حکومت کے مستقبل سے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دوبارہ دعوت

وزیراعظم  شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی  کے دوران  شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top