• Home
  • Blog
  • امارات کا اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کا واقعہ دہشتگردی قرار دینے کا مطالبہ
Image

امارات کا اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کا واقعہ دہشتگردی قرار دینے کا مطالبہ

دبئی متحدہ عرب امارات نے دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔

متحدہ عرب امارات کے پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق اسرائیل جانے والی پرواز کے معاون پائلٹ نے کاک پٹ میں پائلٹ پر کلہاڑی سے حملہ کیا اور اس کے بعد طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی۔

پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق معاون پائلٹ نے مبینہ طور پر اس کارروائی کی پہلے سے منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ واقعے کے محرکات، حالات اور ممکنہ روابط کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق ٹھوس اور ڈیجیٹل شواہد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اس لیے فی الحال اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلائی دبئی کے طیارے میں پیش آنے والے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث معاون پائلٹ عمانی شہری ہمام الحمامی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

بہاول وکٹوریہ ہسپتال کڈنی سنٹر میں ڈائیلاسز مشینوں کا بحران، 36 میں سے 25 مشینیں خراب ہونے کا دعویٰ

بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا کڈنی سنٹر، ڈائیلاسز مشینوں کا بحران اور سینکڑوں مریضوں کا سوال کیا بہاولپور کے…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں تیز، 3 صوبوں میں فضائی حملے

صنعا یمن میں حکومتی افواج اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں شدت آگئی ہے، جبکہ 3 صوبوں…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

بھارتی بارڈر فورس کی فائرنگ سے 2 شہری شہید، پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا

پاکستان نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

ایلون مسک نے اپنے چار بچوں کی والدہ شیون زِلس سے رشتہ ختم کر لیا

ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کی سابقہ پارٹنر شیون زِلس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top