• Home
  • Blog
  • فیفا آسیان کپ: پاکستان کی شاندار مزاحمت، آخری میچ میں ویتنام کے ہاتھوں 4-2 سے شکست
Image

فیفا آسیان کپ: پاکستان کی شاندار مزاحمت، آخری میچ میں ویتنام کے ہاتھوں 4-2 سے شکست

جکارتہ، انڈونیشیا: پاکستان نے FIFA آسیان کپ میں اپنے آخری میچ میں ویتنام کو سخت مقابلہ دیا تاہم 4-2 کی شکست کے بعد اس کی ٹورنامنٹ میں مہم اختتام پذیر ہوگئی۔

نولبرٹو سولانو کی ٹیم نے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی اور پہلے ہاف میں محب اللہ کے شاندار گول کی بدولت برتری بھی حاصل کی،  ویتنام عالمی رینکنگ میں پاکستان سے 99 درجے اوپر ہے۔

پاکستان نے اپنے گزشتہ میچ میں فلپائن کے خلاف2گول کے خسارے سے واپسی کرتے ہوئے 2-2 سے میچ برابر کیا تھا اور ویتنام کے خلاف بھی ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے ہاف میں بہتر کھیل پیش کیا اور کئی اچھے مواقع بنائے، پانچویں منٹ میں شائیک دوست کا ہیڈر ہدف سے باہر گیاجبکہ عبدالصمد کا شاٹ ویتنام کے گول کیپر نے روک لیا۔
31ویں منٹ میں پاکستان کو برتری مل گئی،  محب اللہ نے ویتنام کے دفاع سے گیند چھینی اور بہترین انداز میں گول کیپر پیٹرک گیانگ لے کو شکست دیتے ہوئے گیند جال میں پہنچا دی۔

ویتنام نے پہلے ہاف کے اختتام پر واپسی کی کوشش کی لیکن پاکستان نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے وقفے تک 1-0 کی سبقت حاصل کیے رکھی۔

دوسرے ہاف کے آغاز پر سولانو نے عالمگیر غازی اور عمر نواز کو میدان میں اتارا لیکن ویتنام نے کھیل کا رخ بدل دیا۔

50ویں منٹ میں لانگ ہائی نگوین نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا، 7منٹ بعد ڈک ہوانگ نگوین نے ایک اور گول کرکے ویتنام کو 2-1 کی برتری دلا دی۔

پاکستان نے واپسی کی کوشش جاری رکھی،  عبدالصمد شہزاد کا ایک شاٹ بلاک ہوا، جبکہ عبدالصمد خان کے کراس پر عمر کا ہیڈر بھی گول میں نہ جا سکا، 80ویں منٹ میں بیک ڈنھ نگوین نے ویتنام کی برتری 3-1 کردی۔

پاکستان نے ہمت نہیں ہاری اور 88ویں منٹ میں علی اکبر کے شاٹ پر کلیم اللہ خان نے فیصلہ کن ٹچ دیتے ہوئے گیند جال میں پہنچا دی، پاکستان نے ایک بار پھر واپسی کی امید پیدا کردی تاہم ویتنام نے اختتامی لمحات میں چوتھا گول کردیا، بیک ڈنھ نگوین کے پاس پر ہوانگ منہ ولیمز نے گیند جال میں پہنچا دی اور ویتنام نے 4-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔

اس نتیجے کے بعد ویتنام گروپ میں تھائی لینڈ کے بعد دوسرے نمبر پر رہا جبکہ فلپائن تیسرے نمبر پر آیا،  پاکستان نے اپنی پہلی FIFA مقابلے کی مہم ایک پوائنٹ کے ساتھ مکمل کی۔

متعلقہ خبریں۔

بہاول وکٹوریہ ہسپتال کڈنی سنٹر میں ڈائیلاسز مشینوں کا بحران، 36 میں سے 25 مشینیں خراب ہونے کا دعویٰ

بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا کڈنی سنٹر، ڈائیلاسز مشینوں کا بحران اور سینکڑوں مریضوں کا سوال کیا بہاولپور کے…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں تیز، 3 صوبوں میں فضائی حملے

صنعا یمن میں حکومتی افواج اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں شدت آگئی ہے، جبکہ 3 صوبوں…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

امارات کا اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کا واقعہ دہشتگردی قرار دینے کا مطالبہ

دبئی متحدہ عرب امارات نے دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

بھارتی بارڈر فورس کی فائرنگ سے 2 شہری شہید، پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا

پاکستان نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top