• Home
  • Blog
  • امریکا کے بڑے بینکوں کی آن لائن سروسز متاثر، لاکھوں صارفین کو لین دین اور اکاؤنٹس تک رسائی میں مشکلات
Image

امریکا کے بڑے بینکوں کی آن لائن سروسز متاثر، لاکھوں صارفین کو لین دین اور اکاؤنٹس تک رسائی میں مشکلات

واشنگٹن: امریکا کے بڑے بینکوں کی آن لائن سروسز میں تکنیکی خرابی کے باعث لاکھوں صارفین کو بینکنگ اور رقوم کی منتقلی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق متاثرہ اداروں میں جے پی مورگن چیس، بینک آف امریکا، ویلز فارگو، یو ایس بینک اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کی ایپ زیل شامل ہیں۔

سروسز کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق چیس بینک کے 5 ہزار سے زائد صارفین نے آن لائن اکاؤنٹس تک رسائی، بیلنس چیک کرنے اور رقوم کی منتقلی میں تعطل کی شکایات درج کرائیں، جبکہ بینک آف امریکا کے صارفین کو موبائل ایپ اور اے ٹی ایم استعمال کرنے میں بھی دشواری پیش آئی۔

جے پی مورگن چیس کے ترجمان کے مطابق بینک کے اندرونی ہارڈویئر سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث سروسز متاثر ہوئیں، جس سے دوسرے بینکوں کے ساتھ ہونے والی مالی لین دین میں بھی تاخیر ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں سائبر حملے کے شواہد نہیں ملے اور صارفین کے اکاؤنٹس اور رقوم محفوظ ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top