• Home
  • Blog
  • امریکی مخالفت کے باوجود ایران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جنرل کانفرنس کی کمیٹی کا رکن منتخب
Image

امریکی مخالفت کے باوجود ایران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جنرل کانفرنس کی کمیٹی کا رکن منتخب

امریکی مخالفت کے باوجود ایران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی( آئی اے ای اے)   کی جنرل کمیٹی کا رکن بننے میں کامیاب ہوگیا۔

ویانا میں آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس کی جنرل کمیٹی کا رکن ووٹنگ کے ذریعے منتخب کیا گیا جس میں ایجنسی کے اراکین نے ایران کی حمایت میں ووٹ دیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے کہا کہ ایران کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی  کی جنرل کانفرنس کی جنرل کمیٹی کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے، باوجود اس کے کہ امریکا نے ایران کے انتخاب کو روکنے کی کوشش کی تھی۔

ایرانی مشن نے منگل کو ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آئی اے ای اے کے رکن ممالک نے ایران کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا۔

ایران کی اٹامک انرجی ایجنسی کے ترجمان بہروز کمال واندی نے کہا کہ امریکا نے ہرممکن کوشش کی تھی کہ وہ ایسا نہ ہونے دے تاہم یہ کوششیں ناکام رہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top