• Home
  • Blog
  • امیتابھ بچن نے ’کون بنے گا کروڑ پتی 18‘ کی میزبانی کو ’دل توڑ دینے والا تجربہ‘ قرار دے دیا
Image

امیتابھ بچن نے ’کون بنے گا کروڑ پتی 18‘ کی میزبانی کو ’دل توڑ دینے والا تجربہ‘ قرار دے دیا

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے مشہور زمانہ شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی 18’ کی میزبانی کو ‘دل توڑ دینے والا تجربہ’ قرار دیا ہے۔

سینئر اداکار اکثر اپنے بلاگز لکھتے ہیں جو زندگی کے مختلف پہلوؤں اور اداکار کے کام پر مشتمل ہوتے ہیں۔

امیتابھ بچن نے حال ہی میں بلاگ لکھا جس میں انہوں نے ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کی میزبانی کے دوران پیش آنے والے جذباتی دباؤ کے بارے میں کھل کر بات کی۔
بلاگ پوسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امیتابھ نے لکھا کہ ‘کچھ امیدوار اتنی تکلیف دہ ذاتی کہانیاں لے کر آتے ہیں کہ نہ صرف ان کے لیے اپنے جذبات کو سنبھالنا بلکہ شو کی میزبانی کا سلسلہ جاری رکھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے، یہ ایک دل دہلا دینے والا تجربہ رہا ہے۔’

اداکار نے اپنے بلاگ کا اختتام یہ کہتے ہوئے کیا کہ چونکہ رات کافی ہو چکی ہے، اس لیے وہ اب آرام کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ کون بنے گا کروڑ پتی کے 18 ویں سیزن کی میزبانی کے ساتھ امیتابھ بچن نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کی ہے اور یہ پروگرام گزشتہ ماہ کی 10تاریخ سے شروع ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم شہباز شریف امریکا کا 5 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس لندن پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف امریکا کا 5 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس لندن پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کل…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے لاحق دہشت گردی کے خطرے کےخاتمے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

فیلڈ مارشل اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، سعودی عرب پر حملوں کے خلاف مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

مکہ مکرمہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان اہم…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی، 750 ملین ڈالر مالیت کی منشیات پکڑی گئی

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں مشکوک ماہی گیر کشتی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 750 ملین ڈالر کی…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top