• Home
  • Blog
  • انتخابات کے نتائج گمان سے زیادہ اچھے ثابت ہوں گے، بائیں بازو كو امریکا پر قبضہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ
Image

انتخابات کے نتائج گمان سے زیادہ اچھے ثابت ہوں گے، بائیں بازو كو امریکا پر قبضہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتہا پسند بائیں بازو كو امریکا پر قبضہ کرنے نہیں دوں گا، انتخابات کے نتائج گمان سے زیادہ اچھے ثابت ہوں گے۔

امریکی صدر نے وسط مدتی انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ا کہ مشی گن کے عبدل السید  جیسے امیدواروں کو اسرائیل کے بہانے انتظامیہ کے کارناموں کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

توجہ پہلے مسلمان سینیٹر بننے پر نہیں، پالیسی ایجنڈےکو آگے بڑھانے پرہے:عبدل السید

دوسری جانب مشی گن سے سینیٹ کے امیدوار عبدل السید  Abdul El-Sayed نے کہاکہ ان کی توجہ امریکی سینیٹ کے لیے منتخب ہونے والے پہلے مسلمان بننے کی بجائے اپنے پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے۔

انہوں نےکہا کہ ان کی جیت سے پیغام جائے گا کہ امریکا سب کے لیے اتنا وسیع ہے کہ کہ اس میں ہر پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد سما سکتے ہیں، بولے انکی جیت سے ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی جنہوں نے سیاسی بیان بازی میں مسلم اور دیگر گروپس کو نشانہ بنتے دیکھا۔

یاد رہے کہ امریکا میں مڈٹرم الیکشن کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح اپنی کم ترین سطح کے قریب ہے، ایران کے ساتھ جنگ، ایندھن کی بڑھتی قیمتیں اور مہنگائی کو ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی  کی  اہم وجوہات قرار دی گئی ہیں۔

ڈیموکریٹس کو ایوان نمائندگان میں اکثریت کے لیے 3 اور سینیٹ میں 4 نشستیں حاصل کرنا ہوں گی،  ڈیموکریٹس کامیابی کی صورت میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات اور صدر کی اہم نامزدگیوں کو روکنےکا اختیار حاصل کرسکتے ہیں۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد ہونے والے مڈٹرم الیکشن کی تاریخ بھی صدر کی جماعت کے حق میں نہیں رہی، اس عرصے میں صرف 2 انتخابات کے سوا باقی تمام مواقع پر حکمران جماعت نے کانگریس میں اپنی نشستیں کھوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

دیا مرزا کے بعد سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے جلانے کو ملک دشمنی قرار دیدیا

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے جلانے کو ملک دشمنی قرار دے…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

عمران خان کا اہلیہ کی بیماری پر اظہار تشویش، بشریٰ بی بی کے کیسز میں عدالتوں سے ریلیف لینے کی ہدایت

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اہلیہ کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے …

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

غیر قانونی بھرتیوں کا الزام: نیب اور ایف آئی اے نے فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو طلب کرلیا

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) اور ایف آئی اے نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

پنجاب: سکولوں کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

(جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری، پیف اور پیما سکولوں کی نگرانی کے لیے انٹیگریٹڈ یونیفائیڈ مانیٹرنگ…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top