• Home
  • Blog
  • مستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ذریعے ریلیف دیں گے: وزیر پیٹرولیم
Image

مستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ذریعے ریلیف دیں گے: وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ مستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ڈیٹا پر ریلیف دیں گے۔

ایک بیان میں علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی منڈی کے مطابق ایل پی جی کی 450 روپے فی کلو قیمت بنتی ہے، چند عناصر نے ایل پی جی پر منافع خوری کی لیکن سستی ایل پی جی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی درآمد کو مسابقت کی بنیاد پر کھول رہے ہیں، تمام کمپنیاں اپنی ویب پر ایل پی جی کا ریٹ لگائیں گی، مقامی ایل پی جی کی فراہمی آکشن کے ذریعے کریں گے۔

وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ مستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ڈیٹا پر ریلیف دیں گے، کوشش ہے کہ ملک میں دسمبر جنوری میں گیس کی فراہمی برقرار رکھیں۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ عوام پر بوجھ نہ آئے، عوام پر بوجھ کو کم کیا جا رہا ہے، ایل پی جی پر فیصلوں کی کابینہ نے منظوری دی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

دیا مرزا کے بعد سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے جلانے کو ملک دشمنی قرار دیدیا

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے جلانے کو ملک دشمنی قرار دے…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

عمران خان کا اہلیہ کی بیماری پر اظہار تشویش، بشریٰ بی بی کے کیسز میں عدالتوں سے ریلیف لینے کی ہدایت

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اہلیہ کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے …

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

غیر قانونی بھرتیوں کا الزام: نیب اور ایف آئی اے نے فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو طلب کرلیا

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) اور ایف آئی اے نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

پنجاب: سکولوں کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

(جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری، پیف اور پیما سکولوں کی نگرانی کے لیے انٹیگریٹڈ یونیفائیڈ مانیٹرنگ…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top