• Home
  • Blog
  • دیا مرزا کے بعد سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے جلانے کو ملک دشمنی قرار دیدیا
Image

دیا مرزا کے بعد سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے جلانے کو ملک دشمنی قرار دیدیا

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے جلانے کو ملک دشمنی قرار دے دیا۔

سونی رازدان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں مذہبی تہوار دیوالی پر جلائے جانے والے پٹاخوں کے باعث ہونے والی فضائی آلودگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ کم عمر بچوں کے والدین بخوبی جانتے ہیں کہ فضائی آلودگی کس طرح بچوں کی صحت متاثر کر رہی ہے اور بیماریوں کے باعث بچوں کو کتنے دن اسکول سے غیر حاضر رہنا پڑتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اگر آپ مجھ سے کہیں کہ ایسے حالات میں دیوالی پر ایک بھی پٹاخہ جلانا بالکل ٹھیک ہے تو میں یہی کہوں گی کہ یہ مجھے زندگی کے خلاف، صحت کے خلاف اور ہاں ملک دشمنی کے مترادف لگتا ہے۔

سونی رازدان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ صحت ایک ایسا انتخاب ہے جو ہم اپنے اور اپنے بچوں کے لیے کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ دیا مرزا نے بھی دیوالی کے موقع پر پٹاخے جلائے جانے کے حوالے سے آگاہی ویڈیو شیئر کی تھی جس پر ممبئی کی شہری انتظامیہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اعتراض کے بعد دیا مرزا کی ویڈیو اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے ہٹا دی تھی۔

بعد ازاں بمبئی ہائیکورٹ نے شہری انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ دیا مرزا کی ویڈیو دوبارہ جاری کی جائے۔

متعلقہ خبریں۔

عمران خان کا اہلیہ کی بیماری پر اظہار تشویش، بشریٰ بی بی کے کیسز میں عدالتوں سے ریلیف لینے کی ہدایت

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اہلیہ کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے …

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

غیر قانونی بھرتیوں کا الزام: نیب اور ایف آئی اے نے فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو طلب کرلیا

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) اور ایف آئی اے نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

پنجاب: سکولوں کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

(جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری، پیف اور پیما سکولوں کی نگرانی کے لیے انٹیگریٹڈ یونیفائیڈ مانیٹرنگ…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

انتخابات کے نتائج گمان سے زیادہ اچھے ثابت ہوں گے، بائیں بازو كو امریکا پر قبضہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتہا پسند بائیں بازو كو امریکا پر قبضہ کرنے نہیں…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top