• Home
  • Blog
  • انڈونیشیا کی کینڈی فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی، 3 افراد ہلاک، 36 لاپتہ
Image

انڈونیشیا کی کینڈی فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی، 3 افراد ہلاک، 36 لاپتہ

جکارتہ: انڈونیشیا میں کینڈی بنانے والی ایک فیکٹری میں شدید آتشزدگی کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 36 کارکن تاحال لاپتہ ہیں۔ امدادی ٹیموں نے ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

آگ ہفتے کی سہ پہر صوبہ بنتن کے علاقے سرنگ کے شہر چیکانڈے میں واقع ایک فیکٹری میں لگی، جہاں دودھ سے بنی مٹھائیاں اور دیگر مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔

آتشزدگی نے تین منزلہ عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ شدید گرمی کے باعث عمارت کی چھت کے بعض حصے بھی گر گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے بعد 15 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، جن میں سے 4 زخمی ہیں۔ تاہم 36 کارکن تاحال لاپتہ ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے بعض حصوں میں آگ کے شعلے اور شدید گرمی کے باعث امدادی اہلکاروں کو ملبے تک رسائی اور تلاش کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب حکام نے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم فی الحال آگ لگنے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

ریسکیو ٹیمیں، فائر فائٹرز اور دیگر امدادی ادارے لاپتہ کارکنوں کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ فیکٹری کے باہر اپنے پیاروں کی خیریت سے متعلق اطلاعات کے منتظر ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top