• Home
  • Blog
  • اپیک اجلاس نے ایشیا بحرالکاہل میں اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچایا، وانگ یی
Image

اپیک اجلاس نے ایشیا بحرالکاہل میں اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچایا، وانگ یی

شین زین (شنہوا): چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اپیک) کے 33ویں اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس نے خطے میں اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور مشترکہ ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ رواں سال چین کی میزبانی میں منعقد ہونے والی اہم ترین سفارتی سرگرمی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اپیک رہنماؤں نے جامع، عملی اور بلند اہداف پر مبنی ’شین زین اعلامیہ‘ منظور کیا، جو چین کی اپیک صدارت کا اہم نتیجہ اور علاقائی تعاون میں ایک نیا سنگ میل ہے۔

اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ نے یکجہتی، باہمی تعاون، کھلے پن، انضمام، جدت اور جامع ترقی کے اصولوں پر مبنی ایشیا بحرالکاہل برادری کے قیام پر زور دیا۔ وانگ یی کے مطابق صدر شی نے اس برادری کے مستقبل کے خدوخال اور اس کے قیام کے لیے چین کی تجاویز بھی پیش کیں۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اجلاس سے ایشیا بحرالکاہل آزاد تجارتی علاقے کے قیام کی کوششوں کو نئی تقویت ملی ہے، جبکہ اپیک کے رابطہ کاری منصوبے کو مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سپلائی چینز کو مضبوط بنانے، پالیسی اور ضابطہ جاتی تعاون میں بہتری اور عوام کی نقل و حرکت میں آسانیاں پیدا کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

وانگ یی نے روزگار اور خوشحالی کے لیے ڈیجیٹل اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق اپیک کے بیان کی منظوری میں چین کے کردار کو بھی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مصنوعی ذہانت (AI) اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے، بہتر روزگار کے مواقع پیدا کرنے، عوامی خدمات کی بہتری اور ڈیجیٹل سہولیات کی توسیع میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ایشیا بحرالکاہل میں تعاون کے فروغ کے لیے اعلان کردہ اقدامات کا بھی ذکر کیا، جن میں ایشیا بحرالکاہل برادری مطالعاتی مرکز کا قیام، خلیجی علاقوں میں اقتصادی تعاون کے لیے عالمی تنظیم کے قیام کی تجویز اور مشترکہ منصوبوں کے لیے مالی معاونت شامل ہیں۔

وانگ یی کے مطابق شین زین اجلاس نے ایشیا بحرالکاہل برادری کے قیام کے بنیادی اصولوں، ترجیحات اور اہم ستونوں کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر عمل درآمد کے لیے لائحہ عمل بھی مرتب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شین زین اجلاس کے بعد ایشیا بحرالکاہل برادری کے قیام کا سفر عملی طور پر شروع ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top