• Home
  • Blog
  • ایرانی صدر: مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند ہیں، زخم بھی بھر چکے ہیں
Image

ایرانی صدر: مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند ہیں، زخم بھی بھر چکے ہیں

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای طبی طور پر مکمل صحتمند ہیں اور ان کے زخم بھی ٹھیک ہو چکے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو صحت کا کوئی خاص مسئلہ درپیش نہیں ہے، مجتبیٰ خامنہ ای طبی طور پر مکمل صحت مند ہیں۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا مجتبیٰ خامنہ ای سے 2 مرتبہ ملاقات ہوئی، مجتبیٰ خامنہ ای سے ایک ملاقات 7 گھنٹے سے زائد جاری رہی، مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں پر آنے والے زخم ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا، جوہری ہتھیار تیار کرنا حرام ہے: صدر پزشکیان

آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق سوال پر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا ایرانی پیشکش قبول کیے جانے  پر ایران آبنائے ہرمزکھولنےاور مذاکرات بحال کرنے پر کیے وعدوں کی پاسداری کرے گا، امریکا آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق ایرانی پیشکش قبول کرےگا، اسی دن مذاکرات شروع ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بداعتمادی کی فضا قائم ہے، امریکی صدرسے براہ راست ملاقات کرنا مشکل ہوگا، امریکا روزانہ ایران پر پابندیاں عائد کر رہا ہے، دھمکیاں دے رہا ہے اور حملے کر رہا ہے، امریکا نےماضی میں کیےتحریری وعدوں کی پاسداری بھی نہیں کی، یہ سوال موجود ہے کہ مذاکرات کے بعد امریکا اپنے وعدوں پر عمل کرے گا یا نہیں۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا ایران اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کیلیے تیار ہے، جوہری معائنے سے متعلق مذاکرات کے دوران مخصوص معاہدہ اور سمجھوتا کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا  ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا، جوہری ہتھیار تیار کرنا حرام ہے، اگرایران میں کچھ لوگ جوہری ہتھیار بنانا بھی چاہیں تو مذہبی نقطہ نظر سے انہیں اس کی اجازت نہیں  ہے۔

متعلقہ خبریں۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ذرائع کا دعویٰ: مسئلہ اب لانگ مارچ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے، سہیل آفریدی کی حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد: جیو نیوز کے پروگرام “نیا پاکستان” میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خیبرپختونخوا حکومت کے مستقبل سے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دوبارہ دعوت

وزیراعظم  شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی  کے دوران  شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top