• Home
  • Blog
  • ذرائع کا دعویٰ: مسئلہ اب لانگ مارچ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے، سہیل آفریدی کی حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
Image

ذرائع کا دعویٰ: مسئلہ اب لانگ مارچ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے، سہیل آفریدی کی حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد: جیو نیوز کے پروگرام “نیا پاکستان” میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خیبرپختونخوا حکومت کے مستقبل سے متعلق ذرائع کا اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اب فیصلہ سازوں کیلئے صرف پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مسئلہ نہیں ہے بلکہ مسئلہ سہیل آفریدی کی حکومت ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہےکہ مسئلہ اب لانگ مارچ سے آگے بڑھ چکا ہے کیوں کہ اب مسئلہ قومی سلامتی کا ہے اس لیے اب یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کی حکومت کو جانا ہوگا۔

پروگرام نیا پاکستان کے میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اہم ذرائع نے لانگ مارچ کو مؤخر کرنے کی تصدیق کی مگر تیاری کی کمی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کی تیاری کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، عوام بھرپور متحرک ہیں اور لانگ مارچ کے لیے تیار ہیں مگر ہم چاہتے ہیں کہ ٹیسٹ میچ کھیلیں اور حکومت کو تھکائیں۔ 5 اکتوبر عمران خان کی سالگرہ کا دن بھی ہے، اس لیے 5 اکتوبر کی سمبولک اہمیت زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دوبارہ دعوت

وزیراعظم  شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی  کے دوران  شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایشین گیمز: نیپال نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں نیپال نے افغانستان کو 5  وکٹوں سے ہرا کر اہم کامیابی حاصل…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top