• Home
  • Blog
  • ایران امن چاہتا ہے، مگر امریکا کو ہمارے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے، باقر غالیباف
Image

ایران امن چاہتا ہے، مگر امریکا کو ہمارے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے، باقر غالیباف

ایران امن چاہتا ہے، مگر امریکا کو ہمارے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے، باقر غالیباف

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر غالیباف نے کہا ہے کہ ایران جنگ جاری رکھنے کا خواہاں نہیں بلکہ امن کا حامی ہے، تاہم اس کے لیے امریکا کو تہران کے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔

الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے باقر غالیباف نے کہا کہ ایران نے اپنے مطالبات سے متعلق امریکا کو واضح اور شفاف پیغام دے دیا ہے، تاہم واشنگٹن کی جانب سے تاحال اس کا باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کے سات مطالبات میں آبنائے ہرمز سے متعلق نئی شرائط بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے جیسی نہیں ہوگی بلکہ اس کے مستقبل کا فیصلہ ایران اور عمان کے درمیان بحری آمدورفت کے نظام پر اتفاق رائے کے تحت کیا جائے گا۔

ایرانی اسپیکر کے مطابق مجوزہ مفاہمتی یادداشت کی ایک اہم شق مزاحمتی محاذ کے خلاف جنگ کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کی تو ایران دونوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرے گا۔

باقر غالیباف کا کہنا تھا کہ جنگ جاری رہنے سے خطے کے ممالک کی سلامتی اور معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور مزاحمتی قوتیں ایک ہی محاذ پر ہیں اور تہران اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان اختلافات کے حوالے سے ایرانی اسپیکر نے کہا کہ اگر دونوں فریق چاہیں تو ایران ان کے درمیان تنازعات ختم کرانے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے داخلی معاملات میں کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے بلکہ وہاں کے مسائل کا حل یمنی عوام کو خود تلاش کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top