• Home
  • Blog
  • بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی آج وطن واپس لائے جائیں گے
Image

بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی آج وطن واپس لائے جائیں گے

کراچی: بحری قزاقوں کے حملے میں زخمی و جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمیوں کو آج شام وطن واپس لایا جائے گا۔

سومالیہ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو موصول ہونے والے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے بحری جہاز کے سیکنڈ افسر کاشف عمر، تھرڈ انجنیر محمود انصاری اور بوائلر آپریٹر کی میتیں آج شام 4 بجے پاکستان پہنچائی جائیگی۔ 

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر جاں بحق اور  زخمیوں کی حوالگی اور ایمبولنس کے انتظامات مکمل کیے جائیں، جہاز کے عملے کے زخمی 4 ارکان کوبھی آج شام ایتھوپین ائیرلائن کی پرواز 694 سے لایا جائے گا، زخمیوں میں یاسر خان، عقیل خان، عثمان غنی اور شمس امین شامل ہیں۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی خصوصی طور پر حکومت پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جہاز عملے کو کراچی ائیرپورٹ پر خوش آمدید کریں گے۔

اس حوالے سے کراچی ائیرپورٹ پر پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کو انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت خارجہ، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے حکام کو بھی کراچی ائیرپورٹ پر انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا

لک میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ جیٹ فیول 9 روپے 5…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 سرغنوں سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ سکیورٹی…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

امریکا جاتے ہوئے ائیر ایمبولینس کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق

امریکا جاتے ہوئے ائیر ایمبولینس کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ حکام نے…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

شوکت یوسفزئی: حکومت نے جان بوجھ کر مذاکرات ناکام بنائے، حالات خراب ہوئے تو ذمہ داری بھی اسی پر ہوگی

پشاور: تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے حکومت نے مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا کرکے…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top