• Home
  • Blog
  • بٹ کوائن 60 ہزار ڈالر کی حد سے نیچے آگیا، قیمت 2 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
Image

بٹ کوائن 60 ہزار ڈالر کی حد سے نیچے آگیا، قیمت 2 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

کرپٹو مارکیٹ: عالمی کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کار دباؤ کا شکار ہوگئے، جبکہ بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالر کی نفسیاتی حد برقرار رکھنے میں ناکام رہی اور 2 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں 5.10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 55 ہزار 830 ڈالر تک گر گئی۔ جولائی کے بعد پہلی بار بٹ کوائن 60 ہزار ڈالر سے نیچے آیا، جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تشویش مزید بڑھ گئی۔

ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت (AI) سے وابستہ کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص کی بلند قیمتوں نے سرمایہ کاروں میں بے یقینی پیدا کردی ہے۔

ممکنہ مالی نقصانات کے خدشے کے پیش نظر سرمایہ کار خطرے والے اثاثوں سے سرمایہ نکال رہے ہیں، جس کے اثرات کرپٹو کرنسی مارکیٹ پر بھی نمایاں ہو رہے ہیں اور ڈیجیٹل اثاثوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top