• Home
  • Blog
  • بھارت: ریاست آسام میں ہاتھی ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی، ٹرین سروس معطل
Image

بھارت: ریاست آسام میں ہاتھی ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی، ٹرین سروس معطل

بھارت میں ایک جنگلی ہاتھی ٹرین کی زد میں آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست آسام میں پیش آیا جہاں ہواپور ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک جنگلی ہاتھی شدید زخمی ہوگیا۔

یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب ہاتھی ریلوے ٹریک عبور کر رہا تھا کہ اسی دوران وہاں سے گزرنے والی سلچر-گوہاٹی ایکسپریس کی زد میں آگیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور زخمی ہاتھی کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حادثے کی وجہ سے ٹرین سروسز معطل کر دی گئی جب کہ اس واقعے کے بعد ہاتھیوں کے مسکن سے گزرنے والی ریلوے لائنوں پر جنگلی ہاتھیوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک بار پھر خدشات پیدا ہوگئے کیونکہ اس علاقے میں ٹرینوں کی زد میں آکر کئی ہاتھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top