• Home
  • Blog
  • بھارت میں افسوسناک واقعہ، پوجا کا پرساد کھانے پر ماں نے 4 سالہ بیٹی کی جان لے لی، ملزمہ گرفتار
Image

بھارت میں افسوسناک واقعہ، پوجا کا پرساد کھانے پر ماں نے 4 سالہ بیٹی کی جان لے لی، ملزمہ گرفتار

سمستی پور: بھارتی ریاست بہار کے ضلع سمستی پور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پوجا سے قبل پرساد کھانے پر ماں نے مبینہ طور پر تشدد کرکے اپنی 4 سالہ بیٹی کو ہلاک کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچی کے والد راجو پاسوان نے بتایا کہ خاندان مذہبی تہوار کی تیاریوں میں مصروف تھا، جبکہ ان کی اہلیہ رینا کماری گھر میں پوجا کے لیے پرساد تیار کر رہی تھیں۔ اسی دوران بچی سہانی نے پرساد کھالیا، جس پر ماں مشتعل ہوگئی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

بچی کی طبیعت بگڑنے پر اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

بچی کے والد نے ملزمہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے باقی تین بچوں کی پرورش خود کریں گے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رینا کماری کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top