• Home
  • Blog
  • بھارت میں مسافر بس 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد ہلاک، 20 زخمی
Image

بھارت میں مسافر بس 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد ہلاک، 20 زخمی

بھارت میں مسافر بس 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد ہلاک، 20 زخمی

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع تہری گڑھوال میں مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سے 35 مسافروں کو لے کر ہریدوار سے چمولی جانے والی بس گلر بازار کے قریب بے قابو ہو کر پل سے نیچے تقریباً 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top