• Home
  • Blog
  • تھائی لینڈ میں عمارت میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک
Image

تھائی لینڈ میں عمارت میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک

بنکاک: تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی قصبے پتونگ کی عمارت میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

تھائی میڈیا کے مطابق  4 منزلہ عمارت کے نیچے بنی دکانوں میں آگ علی الصبح لگی تھی، آگ کی شدت اس قدر  تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزلوں کے مکانات اور قریب موجود دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز اور ریسکیو ادارے فوری موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور  2  گھنٹوں کی کوشش کے بعد  آگ پر قابو پالیا۔

عمارت میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا جبکہ  آگ سے نزدیک کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top