• Home
  • Blog
  • حج آپریٹرز کو ادائیگی سے متعلق پاکستانی عازمین کے لیے حکومت کا اہم پیغام
Image

حج آپریٹرز کو ادائیگی سے متعلق پاکستانی عازمین کے لیے حکومت کا اہم پیغام

وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے لیے نجی حج سکیم کے تحت جانے کے خواہشمند پاکستانی عازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ حج اخراجات کی ادائیگی کسی فرد یا حج آپریٹر کو نقد رقم میں نہ کریں اور ادائیگی کے لیے سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارم استعمال کریں۔وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ نجی حج سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین بھی سرکاری طور پر مقرر کردہ ڈیجیٹل حج مینجمنٹ سسٹم یا پاک حج ایپ کے ذریعے ہی اپنے حج اخراجات ادا کریں۔وزارت کے مطابق اس اقدام کا مقصد عازمین حج کو ممکنہ فراڈ سے محفوظ رکھنا اور نجی حج آپریٹرز کے امور کی مؤثر نگرانی یقینی بنانا ہے۔ عازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ نظام اور طریقہ کار سے ہٹ کر کسی فرد کو ادائیگی نہ کریں، بصورت دیگر ان کی رقم ضائع ہونے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔حج پالیسی کے مطابق حج 2027 کے آپریشن سے قبل عازمین کو اپنی حج تیاری کے لیے صرف ایسے نجی حج آپریٹرز کا انتخاب کرنا ہوگا جو باضابطہ طور پر لائسنس یافتہ ہوں۔وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ نجی حج سکیم کے عازمین کسی بھی غیر مجاز فرد کو نقد رقم یا کسی دوسرے غیر سرکاری طریقے سے ادائیگی نہ کریں۔واضح رہے کہ 2025 میں مختلف وجوہات کی بنا پر تقریباً 67 ہزار پاکستانی عازمین حج سفرِ حج پر روانہ نہیں ہوسکے تھے۔حج 2027 کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ 179,210 مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے 71,684 عازمین نجی حج سکیم کے تحت حج ادا کرسکیں گے، جبکہ باقی عازمین سرکاری حج سکیم کے ذریعے فریضہ حج ادا کریں گے

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top