• Home
  • Blog
  • حکومت نے پی ٹی آئی سے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے کی درخواست کردی
Image

حکومت نے پی ٹی آئی سے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے کی درخواست کردی

اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی آئی سے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے کی درخواست کردی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرپارلیمانی امورطارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کےچیف وہپ عامرڈوگر کو ٹیلی فون کیا جس میں انتخابی اصلاحات کمیٹی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو  کی گئی جب کہ طارق فضل نے عامر ڈوگر سے پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے کی درخواست بھی کی۔

ذرائع کے مطابق طارق فضل نےکہاکہ اپوزیشن اسپیکر کوپارلیمانی کمیٹی میں شمولیت کے لیے نام جلد بھجوائے، اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت سے پارلیمنٹ اور جمہوریت مضبوط ہوگی، اس پر عامر ڈوگر نے طارق فضل سے سوال کیا پارلیمانی کمیٹی کی کمپوزیشن کیا ہے، طارق فضل نے بتایا کہ ہر جماعت کی پارلیمانی قوت کو مدنظر رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق طارق فضل نے کہا کہ نشستوں کے تناسب سے حکومت کے 15 اور اپوزیشن کے 5 ایم این اے رکن ہوں گے، عامر ڈوگر نے پوچھا کمیٹی میں انتہائی کم نمائندگی کے ساتھ اپوزیشن کیا کردار ادا کرے گی، 2013 میں جوانتخابی اصلاحات کمیٹی تھی اس کی تشکیل کا فارمولا مدنظر رکھا جائے، پارلیمانی قیادت سے مشاورت کے بعد حکومت کو جواب دوں گا لیکن انتخابی اصلاحات کمیٹی کو پہلے ہمارے انتخابات چوری کیے جانے کی تحقیقات کرنی چاہیےْ

ذرائع کے مطابق طارق فضل نےجواب دیا کہ ٹی او آرز کمیٹی نوٹیفکیشن کے بعد مرتب ہوں گے، کھلے دل اور کھلے ذہن سے آگے بڑھیں گے، اپوزیشن جلد نام دے تاکہ اسپیکر کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جلد کرسکیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top