رحیم یار خان: خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (KFUEIT)
میں 25 نومبر کو صنفی بنیادوں پر تشدد کے خاتمے کے لیے 16 روزہ آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔
یہ مہم پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی (PWPA) اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور رجسٹرار پروفیسر انجینئر ڈاکٹر جاوید اقبال نے طلبہ کی حلف برداری کی تقریب کی قیادت کی۔
مہم کا مقصد صنفی تشدد کے خلاف شعور اجاگر کرنا، طلبہ میں تحفظ اور مساوی حقوق کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور تشدد کے خاتمے کے لیے اجتماعی ذمہ داری کو فروغ دینا ہے۔














